مسجد نبوی ﷺ میں 2025کے دوران 8ہزار335طلبہ نے قرآن پاک حفظ مکمل کیا


مدینہ(قدرت روزنامہ)مسجدِ نبوی ﷺ میں 2025 کے دوران 8 ہزار 335 طلبہ نے قرآنِ پاک حفظ مکمل کیا
مسجدِ نبوی ﷺ کے شعبہ تعلیم القرآن و السنہ کے مطابق سال 2025 کے دوران 8 ہزار 335 طلبہ نے مکمل قرآنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ کامیابی ایک بڑے عالمی تعلیمی منصوبے کا حصہ قرار دی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق روزانہ اوسطاً 33 طلبہ نے حفظِ قرآن مکمل کیا، جبکہ اس پروگرام میں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 71 ہزار سے زیادہ طلبہ شریک ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 40 ہزار طلبہ نے آن لائن یا ریموٹ لرننگ کے ذریعے تعلیم حاصل کی۔
مزید بتایا گیا کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے روزانہ 3 ہزار سے زائد حلقات منعقد کیے گئے، جن کی نگرانی 1500 سے زائد اساتذہ کرام نے کی۔

WhatsApp
Get Alert