کسی بھی قسم کی فرنٹ ڈور یا بیک ڈور بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی آثار نظر آرہے ہیں، اس وقت فوکس بجٹ پاس کرنے پر ہے،مشال یوسفزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے حالات یہ ہے کہ کسی بھی قسم کی فرنٹ ڈور یا بیک ڈور بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی آثار نظر آرہے ہیں ۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عوامی پریشر کم کرنے کے لیے تاثر دیا جارہا ہے جیسے کسی ریلیف کے تحت بشریٰ بی بی کو باہر نِکالا جارہا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت فوکس صوبائی اور قومی بجٹ پاس کرنے پر ہے ، ہر کوئی اپنی پسند کی سکیم ڈال رہا ہے اور اپنے فنڈ کی تک و دو میں ہے ، پوری محنت سر پلس بجٹ دینے پر ہے ۔ وفاق کو بھی بجٹ تک کوئی شور اور ڈسٹربنس نہیں چاہیے اور تابعداری میں تو ہم نمبر ون پر ہیں۔ نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت کی سنوائی کرے گا نہ ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی رہا ہوں گے۔ جن کو ہمِیں لیڈ کرنے کا کہا گیا ہے ان سے ہم پارٹی پلیٹ فارم پر بھی سوال پوچھتے ہیں تو جواب کسی کے پاس بھی نہیں ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ خاموش رہے ، کوئی کچھ نہ بولے ، نہ ہی کوئی روشنی دکھائی دے رہی ہے ، آج تو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب صحت پر بھی بات سننے کے موڈ میں نہیں تھے ضمانت تو دور کی بات ہے۔ تو جب بات چیت نہیں ہورہی تو دوسرا راستہ کون سا بچتا ہے ؟
حالات یہ ہے کہ کسی بھی قسم کی فرنٹ ڈور یا بیک ڈور بات چیت نہیں ہورہی ، نا ہی آثار نظر آرہے ہیں ، عوامی پریشر کم کرنے کے لیے تاثر دیا جارہا ہے جیسے کسی ریلیف کے تحت بی بی صاحبہ کو باہر نِکالا جارہا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ اس وقت فوکس صوبائی اور قومی بجٹ پاس کرنے پر ہے ، ہر کوئی اپنی…
— Mashal Yousafzai🇵🇰 (@AkMashal) April 30, 2026
