تنخواہوں میں اضافہ،نئی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشنرز کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت یا وزارت خزانہ کی جانب سے تنخواہوں یا پنشن میں اضافے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
تاہم یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہے جبکہ پنشنرز کو 5 فیصد ریلیف دے سکتی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے دیگر امدادی اقدامات بھی متعارف کروا سکتی ہے۔ اگر تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائر ہونے والے افراد اس سے مستفید ہوں گے۔
تاہم حتمی فیصلے کا انحصار حکومت کی مالی صلاحیت اور بجٹ کی مجموعی حکمت عملی پر ہوگا۔
