فٹ پاتھ پر ہی جائے نماز بچھا کر نماز پڑھ لی۔۔ معصوم بچوں نے نماز کی پابندی کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نماز 5 وقت فرض ہے اور اس کے لئے حکم ہے کہ جو جہاں بھی ہو اذان کی آواز سنتے ہی جلد دے جلد اس فرض کو اہتمام سے پورا کرے۔ شاید اسی لئے ان ننھے بچوں نے بھی سڑک پر ہی نماز پڑھنے کا اہتمام کرلیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فٹ پاتھ کو پہلے جھاڑ کر پھر جائے نماز بچھا کر یہ بچے باقاعدہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔ بے شک آج کے یہ بچے ہی کل کا مستقبل ہیں۔