عمران خان کا خواب پورا کرنے کی کوشش کروں گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جب تک وزیر خزانہ ہوں عمران خان کا خواب پورا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں عوام کو خواب دکھایا گیا کہ ان کی ہر بنیادی ضرورت پوری ہو گی لیکن عوام کے ساتھ ماضی میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو عوام کی خودمختاری کی پرواہ ہوئی اور انہوں نے کہا غریب کے لیے کچھ کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا شوکت ترین غریب کے لیے کچھ کرنا ہے اور غیور عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر خزانہ ہوں عمران خان کا خواب پورا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔