بریک فیل ہونے سے ٹرین حادثہ‘ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

میاں چنوں(قدرت روزنامہ)بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی اور کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثہ پشاور اور کراچی کے درمیان چلنے والی خیبرمیل ایکسپریس کو اس وقت پیش آیا جب صوبہ پنجاب میں میاں چنوں کے مقام پر اچانک ٹرین کے بریک فیل ہوگئے ، جس کی وجہ سے ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جیوز نیوز نے ریلوے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر میل کے ڈرائیوز نے قریبی عزیز کے انتقال کے باعث چارج چھوڑا تو دوسرے ڈرائیور کو ٹرین کا چارج دیا گیا لیکن چارج لینے آنے والے ڈرائیور نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا جس کی وجہ سے ڈرائیور بریک پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرین کے بریک فیل ہوگئے ، جس کے بعد ٹرین کو لوپ لائن پر منتقل کرنا پڑا اور اسے میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس بروقت اطلاع سے حادثہ کا شکار ہونے سے اس وقت بال بال بچ گئی ، جب یہ ٹرین سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس حسب معمول اپنی منزل کی طرف رواں دھواں تھی کہ سندھ کے علاقہ لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب 382 کلومیٹر کے مقام پر ڈاون ریلوے ٹریک پر آدھا فٹ ٹکرا ٹوٹا ہوا تھا ، جس کی بروقت اطلاع راہگیر نے اسٹیشن ماسٹر کو کر دی جس پر ملت ایکسپریس ٹرین کو لاکھاروڈ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور ٹریک پر امدادی ٹیمیں کے بروقت پہنچ کر ٹریک کی مرمت کاکام مکمل کر کے ٹرین کو روانہ کیا گیا جس صورتحال کے باعث ٹرین ایک گھنٹہ تک ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی اور مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

4 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

10 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

17 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

22 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

28 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

34 mins ago