حضرت محمد ﷺکی ایک حدیث ہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو،سلیم خان


ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی مصنف سلیم خان کا ایک پرانا انٹرویو ان دنوں دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے مزدوروں کے حقوق پر اسلام کے سنہری اصول کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم صرف اس بات پر عمل کر لیں کہ “مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دی جائے”، تو معاشرے سے معاشی ظلم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
سلیم خان کے مطابق، اسلام کا یہ اصول آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے تاکہ محنت کشوں کو ان کا جائز مقام اور حق بروقت مل سکے۔

WhatsApp
Get Alert