پی ٹی آئی کا منصوبوں کی تشہیر میں فنڈز کا بے دریغ استعمال، سب کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور ، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی .
منصوبوں کی تشہیر میں تحریک انصاف سب سے آگے نکل گئی .

کفایت شعاری کا راگ الاپنے والے پنجاب کی عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے پر کروڑوں روپے صرف اس کی تشہیر پر خرچ کررہی ہے . سرکاری دستاویزات کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور کیا گیا ہے اور اب ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی .
اس سے قبل پنجاب حکومت نے 1 ارب روپے کا بجٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تشہیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی تھی اور پنجاب حکومت نے پروگرام کی تشہیر کے لیے اب مزید اضافی فنڈ کا اجرا کرے گی . رواں مالی سال میں پنجاب حکومت ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 49 کروڑ 13 لاکھ اور مالی سال 22-23 میں 90 کروڑ 31 لاکھ روپے جبکہ مالی سال 23-24 میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 99 کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے .
سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 24-25 میں اس پروگرام کی تشہیر پر 45 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے . تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی عوام کو یہ بتایا جاسکے کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا ہے جس پر 429 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں