پی ٹی آئی کا منصوبوں کی تشہیر میں فنڈز کا بے دریغ استعمال، سب کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور ، یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی ۔
منصوبوں کی تشہیر میں تحریک انصاف سب سے آگے نکل گئی ۔کفایت شعاری کا راگ الاپنے والے پنجاب کی عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے پر کروڑوں روپے صرف اس کی تشہیر پر خرچ کررہی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر کے لیے 1 ارب 84 کروڑ روپے کا مزید اضافی فنڈ منظور کیا گیا ہے اور اب ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر تحریک انصاف کی حکومت مجموعی طور 2 ارب 80 کروڑ روپے کا فنڈ خرچ کرے گی ۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے 1 ارب روپے کا بجٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تشہیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی تھی اور پنجاب حکومت نے پروگرام کی تشہیر کے لیے اب مزید اضافی فنڈ کا اجرا کرے گی ۔رواں مالی سال میں پنجاب حکومت ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 49 کروڑ 13 لاکھ اور مالی سال 22-23 میں 90 کروڑ 31 لاکھ روپے جبکہ مالی سال 23-24 میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی تشہیر پر 99 کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 24-25 میں اس پروگرام کی تشہیر پر 45 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کیے جائیں گے۔تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ پنجاب کی عوام کو یہ بتایا جاسکے کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا ہے جس پر 429 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

4 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

8 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

11 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

16 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

19 mins ago