عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ پرفارمنس، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے بیٹے کے ساتھ یارگار پرفارمنس کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار عارف لوہار کے بیٹے نے ان کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی رقص کر رہا ہے۔
عارف لوہار کی بیٹے کے ساتھ پرفارمنس کی شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ گلوکار نے کسی کی شادی میں بیٹے کے ساتھ پرفارم کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عارف لوہار گنگنا رہے ہیں اور ساتھ ہی بیٹے کے ساتھ رقص بھی کر رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے دوران ان کا بیٹا ایک موقع پر ڈھول بھی بجاتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ صارفین کی جانب سے عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ ایمن خان نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بچے کی پرفارمنس کمال کی ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ بچے کی پرفارمنس شاندار ہے اور اس کا اعتماد بھی کمال کا ہے۔