شد ید گرمی کے با و جو د ہز ا ر و ں حجا ج کر ام مسجد ا لحر ا م میں نما ز جمعہ ا د ا کر تے ہو ئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں سورج کی تپش اور 38 ڈگری سینٹی گریڈ کی جھلسا دینے والی گرمی بھی حجاج کرام کے جذبۂ ایمانی کو کم نہ کر سکی۔ مسجد الحرام کے صحن میں ہزاروں کی تعداد میں اللہ کے مہمانوں نے تپتی دھوپ کے باوجود نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔
جھلسا دینے والے درجہ حرارت میں سجدہ ریز ان فرزندانِ اسلام کا یہ منظر جہاں انسانی ہمت کی عکاسی کرتا ہے، وہیں ان کے دلوں میں موجود ایمان کی پختگی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ تپتی زمین پر بچھے مصلوں اور شدید تپش کے سائے میں ادا کی گئی یہ نماز عشقِ الٰہی کی ایک یادگار مثال بن گئی ہے۔
