ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف اہم کیس ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیل یا ڈھیل، نواز شریف کے خلاف نیب نے اہم کیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کا معاملہ، سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے انویسٹی گیشن بندکرنےکی منظوری دی نیب لاہور نے حتمی فیصلے کیلئے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی،نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کوشکایت موصول ہوئی، نواز شریف پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنےکا الزام تھا
ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پرسیاسی بنیادوں پرکیسز بنائے گئے، نواز شریف کے خلاف کی جانے والی انتقامی کاروائیاں سب سامنے آئیں گی اور سب کو پتہ چلے گا کہ غلط کیسز بنائے گا
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

. .

متعلقہ خبریں