نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ وہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پارلمینٹ میں صحافیوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب سعودی عرب گئے تھے، تب بھی یہی سنتے تھے، وہ وہاں سے بھی بغیر سمجھوتے کے واپس نہیں آئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کے حکومت پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں ہوتی، وہ ’’جاب ایپلی کیشن‘‘ ہوتی ہے۔صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد کہا جاتا ہے حکومت مشکل میں ہے، حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔