وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اجلاس میں اپنے خدشات سامنے رکھے، امین الحق نے وِدہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق آلات پر 10فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر امین الحق کے خدشات کو سنا اور وزیر خزانہ کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔