علی ظفر کیس: لاہور ہائیکورٹ کا ہرجانے کے فیصلے کو جزوی معطل کرنے کا حکم


لاہور (قدرت روزنامہ) Lahore High Court نے گلوکار Meesha Shafi کی اپیل پر گلوکار Ali Zafar کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے فیصلے کو جزوی طور پر معطل کر دیا ہے۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ہرجانے کی ادائیگی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے میشا شفیع کو ہدایت دی کہ وہ ہرجانے کی رقم کا نصف حصہ نقد عدالت میں جمع کروائیں، جبکہ باقی نصف رقم بھی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے میشا شفیع کی اپیل پر علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے مکمل فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع کو دوبارہ ہراسانی کے الزامات لگانے سے روکا ہے، اور اس حصے کو معطل نہیں کیا جا سکتا، کسی کو بھی بلاجواز ہراسانی کے الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یاد رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert