پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔
ان کا کہان تھا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔
Events in Hormuz make clear that there's no military solution to a political crisis.
As talks are making progress with Pakistan's gracious effort, the U.S. should be wary of being dragged back into quagmire by ill-wishers. So should the UAE.
Project Freedom is Project Deadlock.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 4, 2026
