معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ،انجینئر ہادی عسکری
بنیان المرصوص حق و باطل کا معرکہ تھا جس میں پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،صوبائی رہنما پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری نے معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے بنیان المرصوص حق و باطل کا معرکہ تھا جس میں پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پوری قوم ملک کے دفاع کی خاطر اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے اورملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔
یہاں جار ی ہونے والے ایک بیان میں انجینئر ہادی عسکری نے کہا کہ ایک سال قبل مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاکر یہ ثابت کردیاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے شاہنو ں نے فضاؤں پراپنی برتری ثابت کی اوردشمن کے جدید طیاروں (رافیل)کو تباہ کرکے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کروایا۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر رہنا چاہتا ہے اگرکسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاک فوج عوام کے ساتھ ملکر انہیں منہ توڑ جواب دینے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہیں پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے خاطر اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے اورملک کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور عوام نے معرکہ حق کے دوران اپنے مثالی اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کی ہرجارہیت کو ناکام بنایا اور رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی نے عالمی سطح پر پاک فضائیہ کی برتری پر مہر لگا دی،دشمن یاد رکھے کہ اگرپاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا انجام ”بنیان مرصوص” جیسا ہی عبرت ناک ہوگا۔
