عدالتیں خاموش ہوں تو مزاحمت ہی واحد راستہ ہے ، علیمہ خان کی پی ٹی آئی قیادت سے متحرک ہونے کی اپیل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کا علاج فیملی کی موجودگی میں کرانا چاہتے ہیں، عمران خان کی ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے دباؤ ڈالے۔احمد نیازی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو کال نہیں دی صرف اپیل کی ہے ۔ ہم نے صرف پارٹی کے عہدے داروں سے اپیل کی ہے، ہم پارٹی عہدے داروں کے علاوہ کس سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں ہم نے صرف اپیل کی ہے اگر سینئر لیڈر شپ یہاں پر آجائے تو تنظیم متحرک ہوجاتی ہے۔
اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہدو تین ہفتے پہلے یہاں سے 41 لوگ پکڑے گئے، ایم این ایز، ایم پی ایز کو چھوڑ دیتے ہیں مگر عمران خان کے چاہنے والوں کو یہ نہیں چھوڑتے، ہماری صرف بانی کے لیے اپیل ہے اور ہمارا کچھ نہیں ہے ہماری ایک ہی اپیل اور ڈیمانڈ ہے، اس وقت عمران خان کو علاج کی ضرورت ہے وہ شفاء انٹرنیشنل میں کرایا جائے۔بانی اور ان کی اہلیہ 7 ماہ سے قید تنہائی میں ہیں، جب عدالتیں کام نہ کریں حکومت آرام سے بیٹھ جائے تو سیاست میں کیا طریقہ کار ہوتا ہے پریشر ڈالنے کا؟ پھر یہی ہے آپ پریشر ڈالتے ہیں مزاحمت کرتے ہیں،آئین میں اجازت ہے کہ آپ اپنے حق کے لیے مزاحمت کرسکتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان کا گرینڈ حیات میں اپارٹمنٹ تھا جو پہلے ہی بیچ دیا تھا، میرا بھی اپارٹمنٹ تھا اور میں نے قسط دی اس نے اپارٹمنٹ منسوخ کردیا اور میرے پیسے بھی کھاگیا۔انشااللہ پارلیمینٹیرین سینیٹرز آئیں گے، ہم اپیل کرتے ہیں سب آکر حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ بانی کا علاج ہوسکے ، ان کی ضمانتوں کی سماعت ہوسکے اور ان کی رہائی ہوسکے۔
