مدارس اسلام کے قلعے ہیں، غلط فہمیاں دور کریں گے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے اسلام کے قلعے ہیں،کچھ گرفتاریاں ہوئی تھیں جن کاتعلق مدارس سے ہے اس لئے حکومت نے تمام مدارس کو رجسڑڈکرنے کا کہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کے ساتھ ہیں ان کی غلط فہمیوں کو دور کریں گے وزیراعلی کوئٹہ پہنچیں گے تو ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین نے کہا کہ ہم مدارس کومدارس سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسڑڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت انہیں چیرٹیزایکٹ کے تحت رجسڑڈ کرانا چاہتی ہے کئی ایسے دہشت گردپکڑے گئے جن کاتعلق یونیورسٹیزسے تھاتوکیاانہیں بندکیاگیا؟اصغرترین نے کہا کہ کہ ہم بدھ کو صوبے میں احتجاج کریں گے 10 مئی کوقرآن پاک،جائے نمازکیساتھ کوئٹہ آئیں گے اورسڑکوں پر بیٹھیں گے۔صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ہم وزیراعلی کے ہمراہ مولاناعبدالوسع کے گھرجاکربات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ ہم مدارس اور علماء کی بہت عزت کرتے ہیں،مولانا عبدالوسع کے گھر جاکر مدارس کے معاملے پر بات کریں گے اس میں کوئی عداوت نہیں،مل کر اس مسئلے کوحل کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert