پاکستان نے 2 ایل این جی گارکوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔
دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لیے ہوگی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا تھا کہ ہمیں ایل این جی گیس موصول ہو چکی جس کے بعد اب بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،ہمیں ایل این جی گیس موصول ہو چکی ہے، گیس موصول ہوتے ہی اب بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert