کراچی: ڈیزل اسمگلنگ و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد اور سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’لالو گروہ‘ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حمید اللّٰہ عرف مانو اور فرید اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موبائل فون ملے ہیں۔
ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں قائد آباد، کورنگی، لالہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم حمید اللّٰہ اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔
ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، ملزم کے خلاف کئی تھانوں میں مختلف نوعیت کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
