ایران شرائط سے اتفاق نہیں کرتا تو بمباری دوبارہ شروع کی جائے گی اور شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے اگر ایران اُن شرائط سے اتفاق کر لیتا ہے جن پر بات ہو چکی تو آپریشن ’’ایپک فیوری‘‘ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد انتہائی مؤثر ناکہ بندی کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو ایران سمیت تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران ان شرائط سے اتفاق نہیں کرتا تو بمباری دوبارہ شروع کی جائے گی اور اس کی شدت اور سطح پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert