پنجاب حکومت کا عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے اچھی خبر آ گئی، پنجاب حکومت نے تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا اعلان کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائیں گی۔مزید برآں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز عید سے قبل مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
