فلم ‘میرا لیاری’ کی تشہیر کے دوران دانانیر مبین کے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ دانانیر مبین اپنی نئی فلم ‘میرا لیاری’ کی تشہیر کے دوران منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دانانیر مبین ان دنوں لندن میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، جہاں انہیں نوٹنگ ہل کی سڑکوں پر جدید لباس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے گرے ٹوئیڈ کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا جس میں کراپ جیکٹ اور منی اسکرٹ شامل تھی، جس کے ساتھ شیئر ٹائٹس بھی پہنی گئیں۔
اداکارہ کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔ کچھ مداحوں نے ان کے اعتماد اور اسٹائل کی تعریف کی، جبکہ دیگر صارفین نے لباس کو ان پر ناموزوں قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔
فلم ‘میرا لیاری’ کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں بنائی گئی ایک اسپورٹس فلم ہے، جس کا مقصد علاقے کی حقیقی تصویر اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

فلم میں عائشہ عمر، دانانیر مبین اور ٹرینیٹ لوکاس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں سمیعہ ممتاز، نیر اعجاز، پراس مسرور اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔
‘میرا لیاری’ 8 مئی 2026 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری علی سجاد شاہ نے کی ہے جبکہ اسے عائشہ عمر، وقاص حسن رضوی اور ثانیہ سہیل نے پروڈیوس کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert