16 سا ل کی عمر میں ا سلا م قبو ل کر نے و ا لی عا ئشہ 30 سے ز ا ئد غیر مسلم د و ستو ں کو بھی کلمہ پڑ ھا د یا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی عائشہ بھٹہ (سابقہ نام ڈیبی روجرز) کی قبولِ اسلام کی داستان عصرِ حاضر کا ایک ایمان افروز واقعہ ہے۔ محض 16 سال کی عمر میں قرآنِ پاک کے مطالعے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی اس برطانوی خاتون نے اپنی سیرت اور اخلاق سے وہ مثال قائم کی کہ ان کی تبلیغ کے نتیجے میں نہ صرف ان کے والدین اور بھائی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، بلکہ ان کے محلے کے 30 سے زائد قریبی دوستوں نے بھی حق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام اپنا لیا۔
عائشہ نے گلاسگو میں خواتین کے لیے اسلامی تعلیمات کا سلسلہ شروع کیا،جہاں ان کے خلوص اور پختہ ایمان نے درجنوں خاندانوں کی زندگیاں بدل دیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ سچا عمل الفاظ سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔
