دشمن میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے: قالیباف


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بحری ناکا بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ بڑھا کر ایران کو اندر سے کم زور کرنا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو تاریخ کے اس حساس دور میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ادراک ہے۔

WhatsApp
Get Alert