پاکستان آئندہ ہفتے ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کریگا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرےگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدے کا امکان ہے، بتایا جارہا ہے کہ تنازع کے 85 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں تاہم جوہری مسئلہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی بحالی متوقع ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 14، 15 مئی کو ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل ایک ابتدائی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی توقع کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کو امید ہے کہ دونوں فریق مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔