پنجاب: مئی، جون اور جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجہ حرارت متوقع

لاہور(قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے 3 ماہ کیلئے موسمی صورت حال پر متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کے مطابق مئی، جون اور جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجہ حرارت متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ وسطی پنجاب کے علاقوں میں معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے دوران پنجاب بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا خدشہ ہے۔
