معرکۂ حق میں بھارت کے 8 طیارے گرائے ،اب ہم 8 صفر پر ہیں: ائیر وائس مارشل طارق غازی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف پروجیکٹس ائیر وائس مارشل طارق غازی نے کہا ہےکہ ہم نے آپریشن’’ بنیان المرصوص ‘‘میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔
جیو نیوز ‘‘ کے مطابق معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل طارق غازی نےکہا کہ بھارت کے گرائے گئے جہازوں میں 4 رافیل، ایس یو 30، مگ 29 اور میراج 2000 شامل ہے، اس کے علاوہ ایک انتہائی مہنگا کثیرالجہتی خود کار ائیرل سسٹم بھی تباہ کیا۔ ہم نے آپریشن’’ بنیان المرصوص‘‘ میں بھارت کے 8 طیارے گرائے اور اب ہم 8 صفر پر ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’ طارق غازی نے بھی کہا کہ ہم مستقبل کی جنگ کی تیاری کررہے ہیں، ائیرفورس کا پائلٹ جب جہاز میں جارہا تھا تو اس کے ذہن میں ڈر نہیں تھا، یہ دنیا تو آنی جانی چیز ہے، جتنا وہ زندگی سے پیار کرتے ہیں، اتنا پیار ہمیں شہادت سے ہے، شہید کی موت اس کا زیور ہوتی ہے۔‘‘
