نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی، نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی . منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی .

ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے .
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا . فیصلہ نوٹی فیکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف 3 ماہ کیلئے ملے گا .

. .

متعلقہ خبریں