مداحوں کیلئے خوشخبری؛ دبنگ کی ایک بار پھر پردے پر آنے کی تیاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار ایک بار پھر چلبل پانڈے کے روپ میں واپس آرہے ہیں۔دبنگ اداکار سلمان کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ ایک بار پھر چلبل پانڈے کے روپ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔سلمان خان نے اس سے قبل ارباز خان کے ساتھ ایک چیٹ شو کے دوران ’’دبنگ 4‘‘ کے اپنے منصوبوں کی تصدیق کی تھی۔
لیکن سپر اسٹار کی جانب سے کوئی بڑا انکشاف نہیں کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ یہ خبر بھائی کے مداحوں کو خوش کر سکتی ہے کیونکہ ایک حالیہ رپورٹ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ’’دبنگ 4‘‘ پرواقعی میں کام ہورہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز تگمانشو دھولیا اس وقت سلمان کے لیے ’’دبنگ 4‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔
ٹگمانشو دھولیا ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ اسکرپٹ کو مکمل کرکے اگلے سال سلمان کو سنائیں گے۔ٹگمانشو دھولیا پان سنگھ تومر اور صاحب بیوی اور گینگسٹر جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
سلمان خان اور ان کے پروڈیوسر بھائی ارباز خان نے محسوس کیا ہے کہ چلبل پانڈے کی کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے تگمانشو ہی صحیح انتخاب ہیں کیونکہ وہ بھارت میں واقع دیہی علاقوں سے بخوبی واقف ہیں۔