صد ر ز ر د ا ر ی سے مفتی ا ظم فلسطین کی ملا قا ت پیغا م ا سلا م کا نفر نس کی کا میا بی پر مبا ر کباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے چیف جسٹس اور صدر محمود عباس کے مشیرِ مذہبی امور ڈاکٹر محمود الحباش، اور مفتیِ اعظم فلسطین شیخ محمد احمد حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف بھی موجود تھے۔
فلسطینی وفد نے ‘پیغامِ اسلام کانفرنس’ کے کامیاب انعقاد پر صدرِ پاکستان کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور فلسطینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔ فلسطینی وفد نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی آواز اور تعاون کو سراہتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم مثال قرار دیا۔ اس موقع پر ملکی استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
