ہزاروں بے گناہ افرادکا قتل ایم کیو ایم کی ’شرافت‘ کی وجہ سے ہوا، سعید غنی
کراچی (قدرت روزنامہ)سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ایم کیو ایم کی ’شرافت‘ کی وجہ سے ہوا۔ ہمیں نہیں معلوم انھیں شرافت کا سرٹیفکیٹ کس نے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ ارکان ہوں گے جو منی بجٹ کو مسترد کریں گے۔ پی ٹی آئی کی مجبوری ہے کہ وہ اپنے ہنڈ سم وزیراعظم کے سامنے بول نہیں سکتے۔
سعیدغنی نے منی بجٹ کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔ منی بجٹ عوام کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔ چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ مشنیری پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔ حکومت ادویات کی قیمتوں میں بھی مذید اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ ادویات مہنگی ہونےکی وجہ سے مریضوں نےخریدنا چھوڑدیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام سے160ارب لیاجائےگا۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم، ڈی جی اے نے حکومت کے ظالمانہ اقدام کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ انھوں نے عوامی مسائل پرایک لفظ نہیں کہا۔ ایم کیو ایم نے ڈرامے کے لیے فون کالز ٹیکس پر ڈرامہ کیا۔ فون کالز پر 15 فی صد ٹیکس پر اب انھیں مروڑ پڑ رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی شرافت کے ڈھول لندن میں بھی بج رہے ہیں۔ وسیم اختر کہتے ہیں وہ شریف لوگ ہیں۔ دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کو ’شرافت‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے کہ ایم کیو ایم کیو ایم کتنی شریف ہے۔ سندھ میں بد امنی، لسانی فسادات کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ایم کیوایم کولارے دیے جائیں گے، یہ پھر سودے بازی کر لیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کےاحتجاج پر کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن کو ہمارے احتجاج پر بھی اعتراض نہیں ہوناچاہیے۔ کوئی وزیراعلیٰ ہاؤس جانا چاہتا ہے تو ہمیں بھی گورنرہاؤس جانےکاحق ہے۔ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج کہاں کرناہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے مذید کہا کہ اپوزیشن قانون میں ترمیم چاہتی ہےتواس کا فورم اسمبلی ہے۔ اسمبلی کے باہر بیٹھ کر احتجاج سےکچھ نہیں ہوگا۔