ہیوی بائیکرز کی پاک ایران امن دوستی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔
ریلی کے بائیکرز نے 2 دسمبر کو اپنے سفر کا آغاز لاہور سے کیا، ریلی کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، سیاحت کا فروغ اور برادر اسلامی ممالک کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانا تھا۔
ریلی ایران میں زاہدان، تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ پہنچی گئی ہے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔اس ریلی میں شامل ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس ریلی کی کاوشوں سے دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات اور سیاحت کو فروغ میں مدد ملے گی۔ہیوی بائیکرز کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے، جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، بعد ازاں ریلی اپنی منزل لاہور کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

Recent Posts

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

6 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

12 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

18 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

26 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

33 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

41 mins ago