ہیوی بائیکرز کی پاک ایران امن دوستی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کوئٹہ پہنچ گئی ہے . پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی ہے .


ریلی کے بائیکرز نے 2 دسمبر کو اپنے سفر کا آغاز لاہور سے کیا، ریلی کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، سیاحت کا فروغ اور برادر اسلامی ممالک کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانا تھا .
ریلی ایران میں زاہدان، تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ پہنچی گئی ہے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے . اس ریلی میں شامل ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس ریلی کی کاوشوں سے دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات اور سیاحت کو فروغ میں مدد ملے گی . ہیوی بائیکرز کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے، جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، بعد ازاں ریلی اپنی منزل لاہور کی جانب روانہ ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں