شدید گرمی میں لال پیاز قدرتی حفاظتی غذا قرار

لاہور(قدرت روزنامہ)موسمِ گرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ ماہرینِ غذائیت نے لال پیاز کو جسم کیلیے مفید اور قدرتی حفاظتی غذا قرار دے دیا۔
ماہرین کے مطابق لال پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز، معدنیات اور پانی کی مناسب مقدار جسم کو گرمی کے مضر اثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھنے، نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے اور دورانِ خون کو متوازن رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ گرمی کے باعث جسم پر پڑنے والے دباؤ اور تھکن میں کمی لانے میں بھی مفید ہے۔
غذائی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لال پیاز کو روزمرہ خوراک میں سلاد، رائتہ، دہی یا چٹنی کی صورت میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ گرمی کے موسم میں جسم کو اضافی تحفظ فراہم ہو سکے۔
مچھلی کے تیل کے کیپسول صحت کیلئے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق
ماہرین نے کہا ہے کہ معدے کی حساسیت، تیزابیت یا ہاضمے کے مسائل رکھنے والے افراد لال پیاز کا استعمال اعتدال میں کریں۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ لال پیاز ہیٹ اسٹروک کا مکمل علاج نہیں، لیکن شدید گرمی کے دوران یہ ایک مؤثر قدرتی معاون غذا کے طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
