امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں اہم قرارداد منظور، ’ایران کے بعد امریکا بھی شکریہ پاکستان کہنے لگا‘

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں ایران سے متعلق کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ قرارداد میں پاکستان کو ’غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث‘ قرار دیتے ہوئے اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس پیش رفت پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ صارفین پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں دیکھتے ہوئے اسے سراہ رہے ہیں اور اسے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
محفوظ الرحمان اعوان نے لکھا کہ امریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش پاکستان کو غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا ہے۔
امریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش پاکستان کو غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا اس خبر کو سنکر سارے پاکستانی خوش ہوں گے سوا ان کے جو کہتے تھے ٹرمپ ائے گئی خان کو لے جائے گی 🤣 pic.twitter.com/20UVEYXT9O— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) May 8, 2026
شفیق ہاشمی نے کہا کہ پہلے ایران والے تشکر تشکر پاکستان کہتے تھے اب امریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان۔
پہلے ایران والے تشکر تشکر پاکستان کہتے تھے ابامریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش پاکستان کو غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا اس خبر کو سنکر سارے پاکستانی خوش ہوں گے سوا ان کے جو کہتے تھے ٹرمپ ائے گئی… pic.twitter.com/TXacAAQXwe
— Shafique Hashmi (@Tiger_G_) May 8, 2026
حسنات احمد کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایوان میں بھی پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف ہونے لگا۔ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی سفارتی و امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی۔ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار اور مؤثر سفارتکاری کا واضح اعتراف ہے۔
امریکہ کے ایوان میں بھی پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف ہونے لگا۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی سفارتی و امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی، جس میں پاکستان کو ایک غیر جانبدار، ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ثالث قرار دیا گیا۔ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار اور… pic.twitter.com/rqsMVkHVz4— Hasnat Ahmad Koot 🇵🇰 (@Hasnat_A_Koot) May 8, 2026
قرارداد امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اور جانی و مالی نقصان روکنے کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔
قرارداد میں اس امر کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات برداشت کیں تاکہ تعمیری مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔
قرارداد کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔
