ماں سے ناروا سلوک پر پوتے نے دادا دادی کو قتل کر دیا

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں پوتے نے دادا دادی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔بزرگ میاں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذیشان نامی ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ملزم نے برف توڑنے والا سوا مار کر دادا دادی کو قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ دادی اس کی ماں سے اچھا سلوک نہیں کرتی تھیں، اسی رنجش پر دادا دادی دونوں کو قتل کر دیا۔علاوہ ازیں گجرانوالہ میں سفاک ملزم نے گھریلو رنجش پر اپنے 7 سالہ بھانجے کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 7 سالہ کمسن حسنین کے قتل کی لرزا خیز واردات کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 8 گھنٹے میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، اور انکشاف ہوا ہے کہ کمسن حسنین کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا سگا ماموں تھا۔

سی پی او حماد عابد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور سائنسی آلات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد سے اہم پیش رفت ہوئی، تفتیش میں دل دہلا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ کمسن بچے کا قاتل حقیقی ماموں نکلا، ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ مل کر معصوم کو قتل کیا۔سی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے عتراف جرم کرلیا ہے، اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ بچہ گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا، گیند ماموں کے گھر گری تو بچہ گیند لینے ماموں کے گھر گیا، تو سفاک ملزم نے گھریلو رنجش پر 7 سالہ حسنین کو گلہ دبا کر قتل کیا، اور بچے کی جان لینے کے بعد درندہ صفت انسان نے لاش بوری میں بند کی اور موٹرسائیکل پر لے جاکر ویرانے میں پھینک دی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

32 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

45 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago