شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی موسمی تبدیلیوں نے بلوچستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمہ موسمیات


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)صوبہ بلوچستان میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع شدید موسمی دبا اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات اور مقامی موسمی تجزیہ کاروں کے مطابق صوبے کے گرم علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں پارہ 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق نصیرآباد، سبی، کچھی، جعفرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور بعض انتہائی گرم علاقوں، خصوصا کچھی اور سبی بیلٹ میں پارہ 51 سے 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 اور 11 مئی کے دوران بالائی اور وسطی بلوچستان میں طاقتور لوکل ایکٹوٹی یا مقامی موسمی سسٹم بننے کے امکانات موجود ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق کچھی کے اطراف شدید گرد آلود طوفان، تیز ہوائیں، آندھی اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہوسکتی ہے ۔حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسی طرح جنوبی اور ساحلی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی موسم میں اچانک تبدیلی کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔ تربت، گوادر، لسبیلہ اور نصیرآباد ڈویژن کے چند اضلاع خصوصا جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور اور اوستہ محمد میں 10 اور 11 مئی کی شام اور رات کے اوقات میں بہتر موسمی موومنٹ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے آندھی، گرد آلود ہوائیں اور کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال، بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دیگر موسمی بیماریوں کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔دوسری جانب موسمی ماہرین نے عیدالاضحی سے قبل مزید ایک طاقتور مقامی موسمی سسٹم کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 18 سے 22 مئی کے دوران نصیرآباد، کچھی، خضدار، سبی اور ملحقہ علاقوں میں ایک اور مضبوط مقامی موسمی تبدیلی متوقع ہے، جو آندھی، گردوغبار، گرج چمک اور کہیں کہیں بارش کا سبب بن سکتی ہے کے مطابق مئی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران بلوچستان میں موسم انتہائی غیر معمولی رہنے کا امکان ہے، جہاں ایک طرف شدید گرمی اور دوسری جانب اچانک مقامی طوفانی سسٹمز صوبے کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ شہریوں، کسانوں اور مسافروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert