بلوچستان اسمبلی کے معرکہ حق میں فتح حاصل کر نے پر وزیراعظم محمد شہباز، فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تہنیتی قرارداد منظور کرلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے معرکہ حق میں فتح حاصل کر نے پر وزیراعظم محمد شہباز، فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تہنیتی قرارداد منظور کرلی ۔جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹر ی محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے قاعدہ 180 کے تحت تحریک پیش کی کہ تہنیتی قرار داد پیش کرنے کی بابت قاعدہ (2) 103 کے لوازمات کو معطل کیا جائے۔ تحریک کی منظور ی کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان کی مشترکہ قرارداد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان پاکستان کی بہادر مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی، وطن عزیز کے دفاع، قومی سلامتی کے تحفظ اور دشمن کے ناپاک عزائم کو نا کام بنانے دشمن کو منہ توڑ جواب جس کے نتیجے میں پاک فضایہ کے شاہینوں نے دشمن کے 7 طیارے مار گرائے اور کئی ائیر میں تباہ کئے ، ان کے دفاعی نظام کو ملیا میٹ کیا کئی فوجی چوکیوں کو تباہ کیا جبکہ دشمن کی جانب سے کئی فوجی چوکیوں پر سفید جھنڈا لہرا کر رحم کی اپیل کی گئی۔ جس پر یہ ایوان پاکستان کے مسلح افواج کو دشمن کے ناپاک جارحیت پر فوری مربوط اور بھر پور جواب دینے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق سے بڑی پیش رفت محض ایک علامتی کامیانی نہیں بلکہ ایک تاریخی موڑ ہے جس نے پاکستان کے اسٹرٹیجک عزم کو مزید پختہ کیا اور اس واقعے نے خطے میں دفاع حکمت عملی اور طاقت کے توازن کے حوالے سے ایک مستقل خط کھینچ دی ہے اور یہ واضع کر دیا ہے کہ کسی بھی جانب سے مہم جوئی یا جارحیت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی جانب سے ظاہر کئی گئی عملی تیاری پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی استعداد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے بلکہ تیاری دشمن کی توقعات سے بھی کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے تاہم اپنی خودمختاری سلامتی اور قومی وقار کے دفاع کے لئے کسی قسم کیقربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی معرکہ حق میں قائدانہ صلاحیتوں اور بر وقت بہترین فیصلوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا بھی اعادہ کرتا ہے کہ پوری قوم بالخصوص بلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع استحکام اور ترقی کے لئے متحد رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی تجویز دی کہ قرارداد کو ایوان کی مشترکہ قرارداد قرار دیکر منظور کیا جائے ۔ قرارداد پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلید ی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ان کے رافیل طیارے گرائے ، دشمن کے دفاعی نظام کا قلعہ قمع کیا ، ایس 400جیسی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور جس غرور سے شروع کیا گیا تھا دشمن کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ہماری بہادر افواج سپہ سالا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں انہیں منہ توڑ جواب دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جس عزم کا مظاہر ہ کیا اس نے افواج کا حوصلہ مزید بلند کیا ۔ نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح پر پوری قوم اور افواج مبادکباد کی حق دار ہیں ۔ قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہر ی نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیکر ان کے جہاز گرائے ، دنیا نے بھارت کا تماشا دیکھا آج پاکستا ن کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی سے پاکستان نے 9مئی کو کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ جنگ کچھ دن چلی اگر یہ جنگ مزید چلتی تو ہندوستان دنیا کے نقشے سے مٹ جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سامراجی قوتوں کو تہس نہس کر کے کامیابی حاصل کریگا ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستانی قیادت نے جو کردار ادا کیا ہے دنیا اس کی معترف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان بلوچستان میں دہشتگردی کو پروان چڑھا رہا ہے ہماری سیکورٹی فورسز دشمن کے ان عزائم کو بھی ناکام بنائیں گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ یہ انتہائی اہم قرارداد ہے 9مئی کے دن کو پاکستان کی فتح اور قومی تہوار کے طور پر منایا جائے گا پاکستان نے دنیا کو باور کروایا ہے کہ ہم طاقت ہونے کے باوجود بھی گفت و شنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ ،صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، میر فیصل جمالی ،راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹریزمجید بادینی، میر لیاقت علی لہڑی ،زرین مگسی ،ہادیہ نواز، نیشنل پارٹی کے رکن خیر جان بلوچ ،بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ، ڈاکٹر اشکوک کمار، سنجے کمار نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جب جنگ مسلط کی جائیگی تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا، اللہ نے مودی سرکاری اور گودی میڈیا کو رسوا کیا ،آج بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے ۔ مودی نے جارحیت کر کے اپنے ملک میں اور دنیا میں ثابت کرنے کی کوشش کی وہ امن کے بجائے شدت پسندی کی راہ پر گامز ن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت نے دشمن کو تاریخی جواب دیا جو ان کے منہ پر تمانچہ ہے پاکستان نے جسطرح ایران امریکہ جنگ میں مذاکرات کا راستہ اپنایا اور جنگ بندی میں کردار ادا کیا وہ دنیا بھر کی خارجہ پالیسی کے لیے مشعل راہ ہے ۔ بعدازاں قرارداد کو ایوان کی مشترکہ قرارداد کے طور پر منظور کرلیا گیا ۔

WhatsApp
Get Alert