بلوچستان : آر سی ڈی شاہراہ پر خونی حادثہ، ٹائر پھٹنے سے کار بوزر سے ٹکرا گئی، 10 افراد جاں بحق، ڈی ایس پی چاغی


دالبندین(ڈیلی قدرت کوئٹہ)چاغی کے صدر مقام دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کی جانب آنے والی ایک فیلڈر کار کا اچانک ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے بوزر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار تمام افراد افغان شہری تھے جو غیر قانونی طور پر سفر کر رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لونگ خان کے مطابق ہسپتال میں 10 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے، تاہم زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert