مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اعلان کیا تھا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
