اسلام آباد، تعلیمی ادارے 10 جنوری کے بعد بھی بند رہنے کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں پر ایک مرتبہ پھر بندش کے سیاہ بادل منڈلانے لگے کیونکہ سرکاری اساتذہ نے بلدیاتی اداروں کے ماتحت کیے جانے کےخلاف 10جنوری سے کلاسز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی جب کہ نجی اسکولوں نے بھی کنٹونمنٹ بدری کے معاملے پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے سال میں 9 جنوری تک سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جس کے بعد 10 جنوری سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کارپوریشن کی ماتحتی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
چئیرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ 10 دن کا وقت حکومت کو پھر سے دیا جا رہا ہے تاکہ سردیوں کی چھٹیوں میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کر لیں لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہم بڑے اقدام کی طرف جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر اساتذہ نے احتجاج کیا تھا۔

وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے 23 دسمبر کو ایک بار پھر احتجاج شروع کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔ آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔ جس کے بعد اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔ مظاہرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ جس کے بعد اسلام آباد میں ڈی چوک میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔

Recent Posts

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

8 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

19 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

41 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

48 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

54 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

2 hours ago