ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا کامیاب آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دے دی۔
پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو 2-3 سے ہرایا۔
میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا۔
پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔
ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
