اپنا کام کررہے ہیں،کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران(قدرت روزنامہ)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے۔
ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ دشمن کی جمعرات کی رات کی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی تھی، ایرانی افواج اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مکمل طور پرتیار ہیں اور صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی تجاویزپرغور کر رہا ہے جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تو اس کا اعلان کریں گے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کسی ڈیڈ لائن پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔
