عیدالاضحیٰ پر ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

تعطیلات کا حتمی فیصلہ اور باضابطہ نوٹیفکیشن ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی حکومت کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق اس بار 5 چھٹیاں ملنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت کے جاری کردہ 2026 کے کیلنڈر کے مطابق، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27، 28 اور 29 مئی (بدھ، جمعرات اور جمعہ) کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
اگر ان تعطیلات کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو ملازمین کو مسلسل 5 دن کا آرام میسر آئے گا۔ اس ممکنہ طویل بریک سے ان ملازمین کو خاص طور پر فائدہ ہوگا جو عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
تاہم، ان تعطیلات کا حتمی فیصلہ اور باضابطہ نوٹیفکیشن ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد ہی جاری کیا جائے گا۔ روایتی طور پر حکومت رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ہی عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان کرتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert