پسنی میں اسلحہ اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی کھیپ برآمد کرلی، اینٹی نارکوٹکس فورس


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی میں اسلحہ اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی کھیپ برآمد۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اسپیشل انویسٹیگشن سیل) گوادر نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران پسنی کے ساحلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران اے این ایف کی مشترکہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران جدید اسلحہ، جن میں گلاک پستولز شامل ہیں کے علاوہ بھاری مقدار میں میتھ ایمفیٹامین (آئس) بھی قبضے میں لی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert