پولیس نے حب سے اغوا کی گئی کمسن بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چند روز قبل حب سے رند برادری کی کمسن بچی کی گمشدگی کی اطلاع کے بعد حب پولیس نے ایس پی حب محمد بلوچ کی سربراہی میں جس انداز سے تکنیکی طور پر اسکی سراغ رسانی کیلئے کام کیا وہ قابل ستائش ہے حب میں موجود پولیس فورس اور انکی قیادت نے جس انداز میں دن رات کام کیا جسکے نتیجے میں بچی کو کراچی کی حدود سے بازیاب کروالیاگیا اور والدین کے حوالے کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert