محمد عامر نے اہلیہ کے ہمراہ دبئی سے تصویریں شیئر کردیں
(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
محمد عامر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ نرجس خاتون کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کی ہیں۔
محمد عامر کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں دبئی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’دبئی ایک محبت ہے اور میں اپنی محبت کے ساتھ دبئی میں ہوں۔‘
محمد عامر کی اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی میں گھوم پھر رہے ہیں۔
ایک تصویر میں محمد عامر کو اہلیہ کے ہمراہ آئسکریم انجوائے کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
dubai is love and I am in dubai with my love @narjiskhan25 🥰😍 pic.twitter.com/goSjcF9sJc
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) December 30, 2021