مستونگ: کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مستونگ: لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی سی مستونگ کے مطابق آگ گزشتہ روز صبح 10 بجے لگی تھی جس پر تاحال قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، گودام میں ایل پی جی سلینڈرز، ایندھن، کیمیکل، خشک میوے، کپڑے اور ٹائرز موجود تھے۔
ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی باؤزر اور گیس سلینڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے، آگ میں جھلس کر 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گودام میں آگ لگنے سے 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں تاہم آگ کی شدت کم ہونے پر رات کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
